کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے لاکھوں آئی ٹی پیشہ ور افراد اور فری لانسرز کو بڑی سہولت دیتے ہوئے "ڈیجیٹل فری لانس فارن کرنسی اکاونٹس" کی نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اب فری لانسرز بغیر کسی دفتری رکاوٹ کے اپنے گھر بیٹھے بینک اکاونٹ کھلوا سکتے ہیں اور اپنی برآمدی آمدنی کا 50 فیصد تک زر مبادلہ ڈالرز کی صورت میں برقرار رکھ سکتے ہیں۔

اس اقدام سے ملک میں ترسیلات زر اور قانونی ذرائع سے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔