گجرات: گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) نے اپنے سالانہ فلیگ شپ ایونٹ "گجرات انڈسٹریل اینڈ انجینئرنگ ایکسپو 2026" کی باضابطہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر گجرات چیمبر نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تین روزہ نمائش گجرات کے روایتی اور جدید صنعتی کلسٹرز کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ایکسپو میں الیکٹرک پنکھے بنانے والی 60 سے زائد کمپنیاں، گجرات کا مشہور سیرامکس اور برتن سازی کا کلسٹر، فرنیچر اور آٹو پارٹس انڈسٹری اپنے جدید اسٹالز لگائیں گی۔
چیمبر صدر نے حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ گجرات میں بین الاقوامی سطح کے نمائشی مرکز (ایکسپو سینٹر) کے قیام کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں۔
قارئین کے تبصرے (0)
اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ آپ سب سے پہلے اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں