تہران: ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ہائی وولٹیج کوارٹر فائنل مقابلے میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 25-18، 25-20 اور 25-16 کے اسکور سے شاندار فتح سمیٹی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے فتح کو پوری قوم کے نام منسوب کیا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کے لیے خصوصی نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔