راولپنڈی: پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے شاندار ماضی کی بحالی کے عزم کے ساتھ راولپنڈی کے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم میں 69 ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔

افتتاحی میچ میں واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ایونٹ کے ذریعے قومی سلیکٹرز آئندہ ایشین گیمز کے لیے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔