اسلام آباد: مہنگی بجلی کے متبادل کے طور پر پاکستان میں رینیوایبل انرجی خاص طور پر شمسی توانائی کی پیداوار نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
وزارت توانائی کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل، زرعی اور گھریلو صارفین نے مجموعی طور پر 4500 میگاواٹ سے زائد کی سولر صلاحیت نصب کر لی ہے۔
صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ صاف اور سستی توانائی کے استعمال سے نہ صرف درآمدی ایندھن کا بل کم ہوا ہے بلکہ مینوفیکچرنگ لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
قارئین کے تبصرے (0)
اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ آپ سب سے پہلے اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں