ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک اور اسلامی دنیا کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار ترقی کے لیے امن و امان کا قیام اور خود مختاری کا احترام ضروری ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ معاشی و دفاعی تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔