اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وزارت آئی ٹی نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں 5G موبائل براڈ بینڈ سروسز کے باقاعدہ آغاز کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی، ریموٹ ہیلتھ کیئر اور آن لائن بزنسز کو برق رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی۔