اسلام آباد: قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) برائے انسداد پولیو نے ملک بھر میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک اور مربوط ملک گیر مہم کا شیڈول جاری کیا ہے۔

مہم کے دوران لاکھوں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔