منڈی بہاؤالدین: ضلع منڈی بہاؤالدین کے زرعی علاقوں میں رواں سیزن کینولا، سرسوں اور رایا کی ریکارڈ پیداوار دیکھنے میں آئی ہے جس سے مقامی کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے خوردنی تیل کی درآمد کم کرنے کے خصوصی منصوبے کے تحت کسانوں کو بیج اور کھاد پر بروقت مراعات دی گئیں۔
اس اقدام سے نہ صرف قومی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ خطے میں خوردنی تیل کے جدید کوہلو اور پراسیسنگ پلانٹس کو بھی بھرپور خام مال میسر آئے گا۔
قارئین کے تبصرے (0)
اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ آپ سب سے پہلے اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں